اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو
دلچسپ معلومات
آواز : زاہد نازاں قوال۔
اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو
ہے توہی وحدہُ لاشریک لہو
آسماں پر فرشتے اطاعت کرے
برسرِ فرشِ انساں عبادت کرے
دونوں عالم میں چرچے ترے چار سو
اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو
ماہ انجم صبا ابر اور کہکشاں
آب و گل پھول پتّے شجر ٹہنیاں
تیری قدرت نے ان میں بھرے رنگ و بو
اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو
قمریوں کی زباں پر فسانے تیرے
بلبلیں گا رہی ہیں ترانے تیرے
محوِ تسبیح ہیں طائرِ خوش گلو
اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو
ذاتِ واحد تیری ہے تو بے عیب ہے
یہ ایماں ہے تو عالم الغیب ہے
ہاتھ تیرے ہے پروازؔ کی آبرو
اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو
- کتاب : Zahid Nazan Qawwal, Part 1 (Pg. 2)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.