ہر قدم پر ہمیں بخشے_گا سہارا داتا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان داتا گنجِ بخش شیخ علی ہجویری (لاہور۔پاکستان)
ہر قدم پر ہمیں بخشے گا سہارا داتا
صدر ایوان ولایت ہے ہمارا داتا
کیوں نہ ہو مجھ کو دل و جاں سے پیارا داتا
زیست بحر متلاطم ہے، کنارا داتا
روشنی شمع شریعت کی بڑھی ہے تم سے
گلشن دین متیں تم نے سنوارا داتا
دل ہوں انوار سے معمور مقدر جاگیں
جس طرف ہو تری رحمت کا اشارہ داتا
دیکھیے دیکھیے بس ایک نظر میری طرف
کیجیے کیجیے زحمت یہ گوارا داتا
بس یہی میری دعا ہے یہی حسرت میری
حاضری ہو تری چوکھٹ پہ دوبارا داتا
دل بے تاب کی تسکین مرے بس میں نہیں
لو سنبھالو کہ یہ ہے کام تمہارا داتا
بند کی آنکھ در پاک پہ جا پہنچایں
جب بہت دید کی حسرت نے ابھارا داتا
آپ کی چشم کرم جس کی طرف اٹھ جائے
دین و دنیا میں نہ ہو اس کو خسارا داتا
پیشواؤں میں نصیرؔ اس کی نہیں کوئی مثال
کچھ کہے کوئی ہمارا ہے ہمارا داتا
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 329)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.