کب تک رہیں محرومیٔ_قسمت کے حوالے اے گولڑے والے
کب تک رہیں محرومیٔ_قسمت کے حوالے اے گولڑے والے
پیر نصیرالدین نصیرؔ
MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت پیر مہر علی (گولڑہ۔پاکستان)
کب تک رہیں محرومیٔ قسمت کے حوالے اے گولڑے والے
اب کون ہے جو تیرے سوا ہم کو سنبھالے اے گولڑے والے
مشتاق زیارت ہیں ترے چاہنے والے کب تک کریں نالے
پوشیدہ نہ رکھ اب رخ تاباں کے اجالے اے گولڑے والے
زہرہ و علی سید کونین کا صدقہ سبطین کا صدقہ
بھر بھر کے پلا بادۂ عرفاں کے پیالے اے گولڑے والے
ملاح تو بس وہ ہے جو کشتی کو بچائے ساحل سے لگائے
میراں کی طرح تو ہے بھنور سے جو نکالے اے گولڑے والے
اندھوں کو نظر آئے ترا حسن ادا کیا ان میں ہے دھرا کیا
جلووں کو ترے دیکھتے ہیں دیکھنے والے اے گولڑے والے
اٹھی جو نظر تیری تو سب لوگ کہیں گے اب کھل کے رہیں گے
ایقان کے دروازے سے اوہام کے تالے اے گولڑے والے
ہو جائے نظر والی بغداد کا صدقہ اجداد کا صدقہ
آیا ہوں دل و جاں سے عقیدت کو سنبھالے اے گولڑے والے
ہیں انفس و آفاق میں جلوے ترے دم کے رحمت کے کرم کے
تقدیر چمک اٹھے جو سینے سے لگا لے اے گولڑے والے
پھر ملت اسلام کو ہے تیری ضرورت اے منزل عزت
ایسا نہ ہو پڑ جائیں ہمیں جان کے لالے اے گولڑے والے
از خاک نشینان تو یک بندہ نصیرؔ است بے چارہ فقیر است
خورشید و شے، لالہ رخے زہرہ جمالے، اے گولڑے والے
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 378)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.