Sufinama

شاہان_جہاں کس لیے شرمائے ہوئے ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

شاہان_جہاں کس لیے شرمائے ہوئے ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    شاہان جہاں کس لیے شرمائے ہوئے ہیں

    کیا بزم میں طیبہ کے گدا آئے ہوئے ہیں

    ہنگامۂ محشر میں کہاں حبس کا خدشہ

    گیسو شہ کونین کے لہرائے ہوئے ہیں

    حاجت نہیں جنبش کی یہاں اے لب سائل

    وہ یوں بھی کرم حال پہ فرمائے ہوئے ہیں

    یہ شہر مدینہ ہے کہ ہے اک کشش آباد

    محسوس یہ ہوتا ہے کہ گھر آئے ہوئے ہیں

    یا شاہ امم ایک نظر ان کی طرف بھی

    دامان تمنا کو جو پھیلائے ہوئے ہیں

    اس وقت نہ چھیڑ اے کشش لذت دنیا

    اس وقت مرے دل کو وہ یاد آئے ہوئے ہیں

    جنت کی فضائیں انہیں بہلا نہ سکیں گی

    جو آپ کی گلیوں کی ہوا کھائے ہوئے ہیں

    بن جائے گی محشر میں نصیرؔ اب تری بگڑی

    سرکار شفاعت کے لیے آئے ہوئے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    سید زبیب مسعود

    سید زبیب مسعود

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے