طاری ہے اہل_جبر پہ ہیبت حسین کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا۔عراق)
طاری ہے اہل جبر پہ ہیبت حسین کی
اللہ رے یہ شان جلالت حسین کی
کٹوا کے سر گواہی توحید دے گئے
بے مثل ہے جہاں میں شہادت حسین کی
سونگھی تھی لے کے ہاتھ میں دشت بلا کی خاک
نانا کے سامنے تھی مصیبت حسین کی
کرتے قبول بیعت فاسق وہ کس طرح
دست محمدی پہ تھی بیعت حسین کی
پیش نظر حصول نہ تھا تخت و تاج کا
تھی ظلم کے خلاف بغاوت حسین کی
نرمی وہی خلوص وہی سادگی وہی
ملتی تھی مصطفیٰ سے طبیعت حسین کی
رکھتے ہیں اپنی یاد سے آباد میرا دل
ہے مجھ پہ یہ نصیرؔ عنایت حسین کی
نکلا وہ ذوالجناح علم کے جلوس میں
کر لو نصیرؔ بڑھ کے زیارت حسین کی
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 319)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.