پکارو نام بابا کا پکارو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان گنجِ شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پتن-پنجاب)
پکارو نام بابا کا پکارو
وہ بھر جاتا ہے جھولی جو بھی ان کے در پہ آتا ہے
فرید الدین کے در سے زمانہ فیض پاتا ہے
پکارو نام بابا کا پکارو
ملو گنج شکر سے بے قرارو
پکارو یا فرید پکارو
غم و اندوہ کے مارو
زندگی یوں نہ گزارو
دل سے بس یا فرید پکارو
کرم ہوتا ہے اس پے جو سگ دربار ہوتا ہے
بس ان کا نام لینے سے ہی بیڑا پار ہوتا ہے
یہ ایسا نام ہے پڑ جاتی ہے ہر کام میں برکت
میرے بابا فرید الدین کے ہے نام میں برکت
فرید ذرا سی ہو جائے
دنیا نوں منانے دی لور نہیں
پکارو نام بابا کا پکارو
لگاؤ آج سب نعرہ فریدی
ادھر آؤ سبھی تم بے سہارو
سبھی کہتے ہیں بابا غم کے مارے
ابھی سب کام بن جائیں ہمارے
ذرا سا رخ سے تم پردہ اتارو
پکارو نام بابا کا پکارو
کرم بابا نے دنیا پر لٹائی
نظام الدین اور صابر بنائے
لو خاکی تم بھی اپنی بگڑی سنوارو
پکارو نام بابا کا پکارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.