سلطانِ حرم ہو جائے کرم کچھ اور طلبِ سرکار نہیں
سلطانِ حرم ہو جائے کرم کچھ اور طلبِ سرکار نہیں
للہ سنو فریاد مری اب میرا کوئی غم خوار نہیں
کیوں چشم کرم میں ہے دیری مشکل تو نہیں مشکل میری
تم چاہو اگر آساں ہو ابھی یہ کام تمہیں دشوار نہیں
ہوتا ہے نبی سے پیار جسے پیار اس کو خدا سے ہوتا ہے
اللہ کا پیار اس دل میں نہیں جس دل میں نبی کا پیار نہیں
اللہ نے کیا عظمت بخشی سوچے تو کوئی، سمجھے تو کوئی
شایانِ در و دیوار نبی کعبے کی در و دیوار نہیں
دربار مدینہ کیا کہیے دربار خدا ہے اے پرنمؔ
دربار مدینہ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دربار نہیں
- کتاب : کلیاتِ پرنم (Pg. 43)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.