قدم_قدم پہ ملک مجھ پہ بھیجتے ہیں سلام
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
قدم قدم پہ ملک مجھ پہ بھیجتے ہیں سلام
رہ فنا میں چلا لے کے میں حسین کا نام
خدا کا نام نہ لیتا کوئی زمانے میں
اگر نہ لیتے دم ذبح وہ خدا کا نام
بھلائے کیسے جناب انیس کو وہ شخص
کرے جو ذکر امام حسین عرش مقام
جواب مل نہ سکا شرق و غرب میں جس کا
جلائی مشعل خورشید صبح نے تا شام
حسین حسین کے نعروں سے دشت و در گونجے
کچھ اس خلوص سے اس نے لیا حسین کا نام
وہ سوگوار شہیداں غریق حب حسین
علی کی نسل کا مداح اہل بیت عظام
امیر لفظ و معانی فصیح سحر بیاں
زباں کنیز مضامین میں اس کے گھر کے غلام
کسی سے نقل بھی اس کے کلام کی نہ بنی
وہ بے مثال سخنور وہ مرثیے کا امام
قبول خاطر لطف سخن خدا کی ہے دین
ہے فیض آل نبی کا جسے ملے یہ مقام
انیس تم بھی ہو مداح آل میکشؔ بھی
سلام تم پہ تمہاری طرف سے مجھ پہ سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.