Font by Mehr Nastaliq Web

ہم نے جس دن سے ترا جلوۂ رعنا دیکھا

قیس جالندھری

ہم نے جس دن سے ترا جلوۂ رعنا دیکھا

قیس جالندھری

MORE BYقیس جالندھری

    ہم نے جس دن سے ترا جلوۂ رعنا دیکھا

    گوشۂ چشم میں بستا ہوا کعبہ دیکھا

    اے نبی جس نے ترے حسن کا جلوہ دیکھا

    اس نے اللہ کی قدرت کا تماشا دیکھا

    تیرے ادنیٰ سے غلاموں میں سکندر شامل

    اور ترے ادنیٰ دربانوں میں دارا دیکھا

    اللہ اللہ یہ روضۂ اقدس کا جمال

    جس نے دیکھا اسے فردوس ہی گویا دیکھا

    یہ سمجھ لیں گے کہ گھر دیکھا خدا کا اے قیسؔ

    اپنی آنکھوں سے اگر ہم نے مدینہ دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے