Font by Mehr Nastaliq Web

نعت احمد ہے زبانِ خامہ تحریر پر

قیس جالندھری

نعت احمد ہے زبانِ خامہ تحریر پر

قیس جالندھری

MORE BYقیس جالندھری

    نعت احمد ہے زبانِ خامہ تحریر پر

    ناز کرتا ہے تصور آپ کی تصویر پر

    سر بسر گنج معانی آپ کا ایک ایک لفظ

    سر بسر قرآں کا پرتو آپ کی تقریر پر

    بزمِ عالم ہے ضیا کش آپ کی تنویر سے

    صد چراغِ طور قرباں آپ کی تنویر پر

    آب حیواں اس لب تقریر سے ہے آب آب

    حرفِ تقریر آپ کا ہے جس لبِ تقریر پر

    فوج سے مطلب نہ کچھ طبل و علم سے واسطہ

    آپ کے خدام کا ہے آسرا تکبیر پر

    مرد مسلم کی ہے جنت سایہ شمشیر میں

    آپ نے یہ نقش کندہ کر دیا شمشیر پر

    قیسؔ یاد آتی ہیں کیسی کیسی اطہر ہستیاں

    جب نظر پڑتی ہے اپنی آیہ تطہر پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے