Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا غوث مجھے اپنا دیوانہ بنا دے

قیصر رتناگیروی

یا غوث مجھے اپنا دیوانہ بنا دے

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    یا غوث مجھے اپنا دیوانہ بنا دے

    ناکامِ تمنا ہوں الفت کا صلہ دینا

    مجبور و پریشاں کو ہر غم سے چھڑا دینا

    دیدار کی حسرت ہے حسرت یہ مٹا دینا

    بغداد بلا لینا اور جلوہ دکھا دینا

    اللہ کے پیارے ہو منظور نبی ہو تم

    حسنین کے جانی ہو، اولاد علی ہو تم

    ایمان ہے یہ میرا ولیوں کے ولی ہو تم

    محتاج ہو میں آقا اور ابنِ سخی ہو تم

    مشکل ہے میری مشکل آسان بنا دینا

    وہ شانِ کرامت ہے مردوں کو جلایا ہے

    اعجازِ مسیحائی دنیا کو دکھایا ہے

    چوروں کو ولایت دی ابدال بنایا ہے

    اس در سے زمانے نے مانگا وہی پایا ہے

    سرکار میری بگڑی تقدیر بنا دینا

    توحید کی مستی ہو پیمانہ محبت کا

    ساغر ہو میخانہ ہر قطرے میں ہو دریا

    میخوار ازل ہوں میں ہو مجھ پر کرم اتنا

    بے ہوشیوں کو میری باہوش کریں سجدہ

    اترے نہ نشہ جس کا ساغر وہ پلا دینا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے