Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خبر لو گردش قسمت کا مارا ہوں میرے خواجہ

قیصر رتناگیروی

خبر لو گردش قسمت کا مارا ہوں میرے خواجہ

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    خبر لو گردش قسمت کا مارا ہوں میرے خواجہ

    سہارا دو مجھے میں بے سہارا ہوں میرے خواجہ

    سنوارو دستِ رحمت سے نوازو چشمِ الفت سے

    میں اپنے وقت کا بگڑا ستارا ہوں میرے خواجہ

    ہزاروں سائلوں نے جن کے در سے جھولیاں بھریں

    میں آکر آج اس در پر پکارا ہوں میرے خواجہ

    مصائب جھیلتے تنگ آگیا گھبرا گیا ہوں میں

    سنبھا لو گردشِ دوراں کا مار ہوں میرے خواجہ

    جسے پڑھ کر زمانہ آنسوؤں میں ڈوب جائے گا

    حدیثِ درد کا میں وہ سی پارہ ہوں میرے خواجہ

    کنارہ جس کے سائے کو قریب آنے نہیں دیتا

    میں موجِ غم کا وہ بد بخت دھارا ہوں میرے خواجہ

    زبوں حالی پہ میری بیکسی تک خون روتی ہے

    میں وقت اور بخت ان دونوں کا مارا ہوں میرے خواجہ

    نہ دو گر بھیک ٹھکرا دو کہ قصہ پاک ہو جائے

    تمہارے روضہ پہ دامن پسارا ہوں میرے خواجہ

    دلِ قیصرؔ کی ہر دھڑکن سے یہ آواز آتی ہے

    تمہارا ہوں میرے خواجہ تمہارا ہوں میرے خواجہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے