Font by Mehr Nastaliq Web

عشق_نبی کا پیا ہے پیمانہ

قیصر رتناگیروی

عشق_نبی کا پیا ہے پیمانہ

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    عشق نبی کا پیا ہے پیمانہ

    میں ہوں نبی کا دیوانہ

    یاد نبی ہے ذکر خدا ہے

    میرا ہر ایک انداز جدا ہے

    ہوش و خرد سے بیگانہ ہوں

    پوچھتے کیا ہو دیوانہ ہوں

    جھوٹے جہاں کی آس نہیں ہے

    دکھ سکھ کا احساس نہیں ہے

    خوشیوں کو یوں اپناتا ہوں

    گھول کے ہر غم پی جاتا ہوں

    دنیا کے ہر غم سے بری ہوں

    ہاں ہاں میں بیمار نبی ہوں

    اہل خرد ہو سوچو سمجھو

    مجھ سے نہ الجھو مجھ کو نہ چھیڑو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے