Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چلا ہوں میں سوئے مدینہ چلا ہوں میرے عزم کو کامرانی ملے گی

قیصر رتناگیروی

چلا ہوں میں سوئے مدینہ چلا ہوں میرے عزم کو کامرانی ملے گی

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    چلا ہوں میں سوئے مدینہ چلا ہوں میرے عزم کو کامرانی ملے گی

    پہونچ کر درِ مصطفیٰ پر پہونچ کر یقیناً نئی زندگانی ملے گی

    مقدر کے یاروں کو پیغام دے دو زمانے کو ایک دعوت عام دے دو

    چلو میرے آقا کے روضے پہ چل کر ملے گی خوشی جاودانی ملے گی

    طفیلِ محمد جو مانگو گے ملے گا بفضلِ خدا غنچۂ دل کھلے گا

    فقیروں کو شاہنشاہی بخش دیں گے غلاموں کو پھر حکمرانی ملے گی

    کہاں تک رہے گی میری خستہ حالی کبھی تو سنیں گے غیروں کے والی

    تصور میں کہتا ہے بخت بلالی خوشی وہ ہے جو ناگہانی ملے گی

    ہے پر کیف دلکش مدینے کا منظر مدینہ ہے رتبے میں جنت سے بڑھ کر

    مسرت میں ڈوبی ہے شام مدینہ تو صبح مدینہ سہانی ملے گی

    مسلمان ہوں میرا ایمان ہے یہ غلامِ محمد کی پہچان ہے یہ

    میرے بعد بھی دیکھ لینا عزیزوں ہر ایک لب پہ میری کہانی ملے گی

    نبی کی محبت ہو جس کو میسر مبارک اسے شغلِ نعت پیمبر

    ہے دعویٰ میرا اس کے شعروں میں قیصرؔ تسلسل ملے گا روانی ملے گی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے