Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رت بدل دیتا ہے ادنیٰ سا اشارا تیرا

قیصر صدیقی سمستی پوری

رت بدل دیتا ہے ادنیٰ سا اشارا تیرا

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    رت بدل دیتا ہے ادنیٰ سا اشارا تیرا

    تیرے بندوں کو ہے معبود سہارا تیرا

    تو نے بخشا ہے جسے دیدۂ بینا یارب !

    ذرے ذرے میں وہ کرتا ہے نظارا تیرا

    سرجھکاتا ہے ادب سے جو تری چوکھٹ پر

    اس کے ماتھے پہ چمکتا ہے ستارا تیرا

    کیسے برباد کرے گا کوئی بندوں کو ترے

    کیسے بگڑے گا زمانے میں سنوارا تیرا

    تیری مٹھی میں ہے تقدیر دو عالم یارب

    ہے زمانے کی ہر اک شئے پہ اجارا تیرا

    تو نے قیصرؔ کا بھرم رکھا ہے ، اے میرےخدا

    اس نے جب نام مصیبت میں پکارا تیرا

    مأخذ :
    • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 31)
    • Author : قیصر صدیقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے