Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے سب سے اونچا مقام اُن کا، درود پڑھئے، سلام کہئے

قیصر صدیقی سمستی پوری

ہے سب سے اونچا مقام اُن کا، درود پڑھئے، سلام کہئے

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    ہے سب سے اونچا مقام اُن کا، درود پڑھئے، سلام کہئے

    زباں پہ جب آئے نام اُن کا، درود پڑھئے، سلام کہئے

    شہِ مدینہ نے جو کہا ہے ، خدا کی باتوں کا آئینہ ہے

    کلامِ حق ہے کلام اُن کا، درود پڑھئے، سلام کہئے

    وہ بے نواؤں کے ہمنوا ہیں، وہ بے سہاروں کے آسرا ہیں

    بھلائی سب کی ہے کام اُن کا، درود پڑھئے، سلام کہئے

    وہ مظہرِ شانِ کبریا ہیں، وہ مخزنِ گوہرِ عطا ہیں

    لقب ہے خیر الانام اُن کا درود پڑھئے، سلام کہئے

    شفیقِ روزِ جزا وہی ہیں ، محبتوں کی ضیا وہی ہیں

    ہے آدمیت پیام ان کا ، درود پڑھئے ، سلام کہئے

    وہ ہے جو قانونِ کبریائی، وہی ہے دستور مصطفائی

    نظامِ برحق نظام ان کا ، درود پڑھئے ، سلام کہئے

    برائے سوزِ حیات قیصرؔ ، رسولِ اکرم کی نعت قیصرؔ

    سنا رہا ہے غلام ان کا ، درود پڑھئے ، سلام کہئے

    مأخذ :
    • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 118)
    • Author : قیصر صدیقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے