فخرِ اولادِ آدم پہ لاکھوں سلام
فخرِ اولادِ آدم پہ لاکھوں سلام
یعنی شاہِ دو عالم پہ لاکھوں سلام
ہیں جو بوبکر و فاروق و عثماں علی
ان وفائے مجسم پہ لاکھوں سلام
جس نے نفرت سے باطل کو ٹھکرا دیا
اس شریعت کے محرم پہ لاکھوں سلام
وہ جگر گوشۂ سیدہ فاطمہ
اس شہیدِ معظم پہ لاکھوں سلام
خاص رشتہ ہے طیبہ سے بغداد کا
حضرت غوثِ اعظم پہ لاکھوں سلام
جن کو کہتے ہیں سب خواجۂ خواجگاں
ان کی ذات مکرم پہ لاکھوں سلام
جس کا احساں ہے قیصرؔ مری فکر پر
ایسے ہمدرد ہمدم پہ لاکھوں سلام
- کتاب : روشنی کی بات (Pg. 119)
- Author : قیصر صدیقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.