عظمت دو عالم ہے، آمنہ کا شہزادہ
عظمت دو عالم ہے، آمنہ کا شہزادہ
رحمتِ مجسم ہے ،آمنہ کا شہزادہ
نفرتوں کے شعلوں سے کوئی جا کے یہ کہہ دے
چاہتوں کا شبنم ہے، آمنہ کا شہزادہ
روح کا مسیحا ہے ، درد کا مداوا ہے
زخمِ دل کا مرہم ہے ، آمنہ کا شہزادہ
چاند اور تارے تو گردِ پا ہیں آقا کی
جانِ عرشِ اعظم ہے، آمنہ کا شہزادہ
گفتگوئے قرآں ہے گفتگو محمد کی
ہادیِ مکرم ہے، آمنہ کا شہزادہ
مٹ گئی زمانے سے تیرگی جہالت کی
روشنی کا عالم ہے ، آمنہ کا شہزادہ
اتنا لکھ کے اے قیصرؔ رکھ دیا قلم میں نے
جملہ فخرِ آدم ہے ، آمنہ کا شہزادہ
- کتاب : روشنی کی بات (Pg. 126)
- Author : قیصر صدیقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.