Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہےجن کا لقب مکی مدنی

قیصر صدیقی سمستی پوری

ہےجن کا لقب مکی مدنی

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    ہےجن کا لقب مکی مدنی

    ہر چیز انھیں کے دم سے بنی

    اللہ غنی اللہ غنی

    ہے صبحِ ازل پر نور جبیں، صدر رشکِ گلستاں روئے حسیں

    جلووں کی کرن ہیرے کی کئی

    اللہ غنی اللہ غنی

    زلفوں پہ تصدق کالی گھٹا، خوشبو خوشبو دامن کی ہوا

    عارض کی چمک لعل یمنی

    اللہ غنی اللہ غنی

    سرتا بہ قدم انوار فشاں، قدموں پہ نچھاور کون و مکاں

    یہ سیم تنی ، یہ گل بدنی

    اللہ غنی اللہ غنی

    یہ روشن روشن پیشانی، جلووں کی ادائیں نورانی

    ہے نور کی چادر سر پہ تنی

    اللہ غنی اللہ غنی

    رقصاں نہ ہو کیوں چشم قیصر ؔ ، ہے روئے نبی قرآنِ نظر

    یہ شاعر ہے قسمت کا دھنی

    اللہ غنی اللہ غنی

    مأخذ :
    • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 203)
    • Author : قیصر صدیقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے