Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نبی عنواں ہیں جس کے ، وہ فسانہ سب سے بہتر ہے

قیصر صدیقی سمستی پوری

نبی عنواں ہیں جس کے ، وہ فسانہ سب سے بہتر ہے

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    نبی عنواں ہیں جس کے ، وہ فسانہ سب سے بہتر ہے

    چھڑا جو سازِ قدرت پر ترانہ سب سے سے بہتر ہے

    ہے جس پر گیسوئے رحمت وہ شانہ سب سے بہتر ہے

    ہے جس میں دولتِ حق وہ خزانہ سب سے بہتر ہے

    دو عالم میں محمد کا گھرانہ سب سے بہتر ہے

    بہ نام کوثر و زم زم ، شراب نورپینے چل

    جنونِ شوق کے ہاتھوں جگر کے چاک سینے چل

    وہاں پائے گا تو انوارِ یزداں کے خزینے چل

    یہ در در کا بھٹکنا چھوڑ، چل اے دلِ مدینے چل

    محمد مصطفیٰ کا آستانہ سب سے بہتر ہے

    رسول اللہ کی الفت ہے جاں میرے فسانے کی

    حفاظت برق خود کرتی ہے میرے آشیانے کی

    یہ دنیا کرتی ہے کوشش مجھے کیا آزمانے کی

    میں لے کر کیا کروں گا نعمتیں سارے زمانے کی

    غم عشق محمد کا خزانہ سب سے بہتر ہے

    مأخذ :
    • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 211)
    • Author : قیصر صدیقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے