Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تری شان جل جلالہ

قیصر صدیقی سمستی پوری

تری شان جل جلالہ

قیصر صدیقی سمستی پوری

MORE BYقیصر صدیقی سمستی پوری

    تری شان جل جلالہ

    ہے نظر نظر تری روشنی، چمن چمن ترا رنگ و بو

    تو ہی دھڑکنوں کا امین ہے ، تو ہی زندگی کی ہے آبرو

    تری شان جل جلالہ

    یہ مہ و نجوم، یہ کہکشاں، یہ کلی، یہ غنچہ، یہ گلستاں

    ہیں تری نگاہ سے ضوفشاں، جہاں دیکھئے وہاں تو ہی تو

    تری شان جل جلالہ

    یہ حسیں تسلسلِ روز و شب ، یہ فغاں، یہ نَے، یہ غم و طرب

    کوئی پا سکا ترا راز کب، مگر اب بھی ہے تری جستجو

    تری شان جل جلالہ

    تو رحیم ہے ، تو کریم ہے ، توبصیر ہے ، تو علیم ہے

    تو ہی رنگ و بو ہے ، نسیم ہے ، تو روش روش، تو ہی کوبہ کو

    تری شان جل جلالہ

    تو جو چاہےمالکِ دو جہاں، رگِ سنگ سے ہو لہو رواں

    تو مکاں سے تا سرِ لا مکاں، ترانور ہی ہے چہارسو

    تری شان جل جلالہ

    یہ غریب قیصرؔ بے نوا، رہے کب تلک یونہی غمزدہ

    ہواسے بھی تھوڑی خوشی عطا، ہے حیات اس کی لہو لہو

    تری شان جل جلالہ

    مأخذ :
    • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 45)
    • Author : قیصر صدیقی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے