Font by Mehr Nastaliq Web

نورِ حق جب زینتِ آغوشِ مادر ہوگیا

قیصر صدیقی سمستی پوری

نورِ حق جب زینتِ آغوشِ مادر ہوگیا

قیصر صدیقی سمستی پوری

نورِ حق جب زینتِ آغوشِ مادر ہوگیا

غیرت فردوس عبداللہ کا گھر ہو گیا

روشنیِ خیر سے جب دل منور ہوگیا

حامیِ مظلوم، خود ظالم کا خنجر ہوگیا

روح کی وادی میں رنگ و نور کی بارش ہوئی

خوشبوئے ایماں سے ویرانہ معطر ہوگیا

معجزہ ہے یہ بھی نورِاحمدِمختار کا

اس زمیں کا ذرہ ذرہ ماہ و اختر ہوگیا

ساری مخلوقات کا جو مرکزی کردار ہے

دونوں عالم کے لئے رحمت کی چادر ہوگیا

زینت پیشانیِ آدم بنا تھا جس کا نور

رب کا وہ پیارا نبی، نبیوں کا سرور ہوگیا

جب بھی قیصرؔ یادآئی کوئے طیبہ کی مجھے

یوں لگا جیسے مرا جذبہ گلِ تر ہوگیا

مأخذ :
  • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 68)
  • Author : قیصر صدیقی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے