Font by Mehr Nastaliq Web

دل میرا غموں سے ہے پریشان نبی جی

قیصر صدیقی سمستی پوری

دل میرا غموں سے ہے پریشان نبی جی

قیصر صدیقی سمستی پوری

دل میرا غموں سے ہے پریشان نبی جی

کر دیجئے مشکل مری آسان نبی جی

کچھ ہے تو یہی ہے مرا ارمان نبی جی

نکلے درِ اقدس پہ مری جان نبی جی

جب تک نہ ملے آپ کی نظروں کا سہارا

کیسے ہو مکمل مرا ایمان نبی جی

انوار میں ڈوبا ہوا یہ آپ کا چہرہ

ہے میری نظر کے لئے قرآن نبی جی

رودادِ الم کس کو سناؤں مرے آقا

ہے کون یہاں میرا نگہبان نبی جی

فردوس کی حوریں درِ اقدس کی کنیزیں

جبریلِ امیں آپ کا دربان نبی جی

روشن ہوئی تقدیر گنہگاروں کی قیصرؔ

جس وقت ہوئے عرش کے مہمان نبی جی

مأخذ :
  • کتاب : روشنی کی بات (Pg. 70)
  • Author : قیصر صدیقی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے