پھر اس کے بعد رخِ مصطفیٰ ہوا روشن
پھر اس کے بعد رخِ مصطفیٰ ہوا روشن
پھر اس کے بعد سمک تا سما ہوا روشن
پھر اس کے بعد بطونِ زمیں ہوا تازہ
پھر اس کے بعد ضمیرِ ہوا ہوا روشن
پھر اس کے بعد سکوت و جمود ٹوٹ گیا
پھر اس کے بعد شعورِ نوا ہوا روشن
پھر اس کے بعد نئے طور آشکار ہوئے
پھر اس کے بعد چراغِ حرا ہوا روشن
پھر اس کے بعد سیاہی کے داغ مٹنے لگے
پھر اس کے بعد جمالِ خدا ہوا روشن
پھر اس کے بعد محبت کے راستے نکلے
پھر اس کے بعد سراغِ وفا ہوا روشن
پھر اس کے بعد حمیت کا کاروبار چلا
پھر اس کے بعد وقارِ حیا ہوا روشن
پھر اس کے بعد طلسم اثرکا ذکر چلا
پھر اس کے بعد فسونِ دعا ہوا روشن
پھر اس کے بعد نئی منزلیں نظر آئیں
پھر اس کے بعد نیا راستہ ہوا روشن
پھر اس کے بعد پسِ آئینہ ستارے کھلے
پھر اس کے بعد سرِ آئینہ ہوا روشن
پھر اس کے بعد جلے دور تک چراغِ حرم
پھر اس کے بعد ورا ماورا ہوا روشن
جہاں کوئی نہیں پہنچا وہاں رسول گئے
سوادِ رہ گزرِ نارسا ہوا روشن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.