Font by Mehr Nastaliq Web

جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہ

قمر انجم

جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہ

قمر انجم

MORE BYقمر انجم

    جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہ

    یہی ارماں ہے جینے کا سہارا یا رسول اللہ

    دکھا دو اپنا چہرہ پیارا یا رسول اللہ

    خدا کا جیتے جی کر لوں نظارا یا رسول اللہ

    تمہی ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ

    تمہی کو ہر دکھی دل نے پکارا یا رسول اللہ

    ندامت ہے خطاؤں پر مگر نازاں ہو قسمت پر

    مرے ہاتھ میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ

    نہیں ایسا کوئی جس پر نہ ہو احسان کی بارش

    ترے ٹکڑوں پہ ہے سب کا گزارا یا رسول اللہ

    میں قرباں اس ادائے دستگیری کے دل جاں سے

    مدد کو آ گئے جب بھی پکارا یا رسول اللہ

    اگر کوئی تمنا ہے تو بس اتنی تمنا ہے

    میں کہلاؤں دوعالم میں تمہارا یا رسول اللہ

    غلام احمد مختار یوں پہچانے جائیں گے

    کہ محشر میں بھی ہوگا ان کا نعرہ یا رسول اللہ

    ترا در ہو مرا سر ہو سکونِ دل میسر ہو

    پھرے کب تک یہ انجمؔ مارا مارا یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے