عرش کا تارا شہر مدینہ
عرش کا تارا شہر مدینہ
جان سے پیارا شہرِ مدینہ
وہ دن آئے ہم بھی دیکھیں
پیارا پیارا شہر مدینہ
بحر تجلّی گنبد خضرا
نور کا دھارا شہر مدینہ
فیض نبی سے باعثِ حرمت
ہوگیا سارا شہر مدینہ
آج بھی ہے یہ دل کی حسرت
دیکھوں دوبارا شہر مدینہ
کام تھا یہ صدیق وعمر کا
کیسا سنوارا شہر مدینہ
محنت سے عثمان وعلی نے
خوب نکھارا شہر مدینہ
فرش نبی کا عرشِ اعظم
عرش ہمارا شہر مدینہ
کشفیؔ کو بھی کوئی دکھا دے
اب تو خدا را شہر مدینہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 261)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.