Font by Mehr Nastaliq Web

ازل سے تا بہ ابد حکمرانیاں اس کی

قمر شاہجہان پوی

ازل سے تا بہ ابد حکمرانیاں اس کی

قمر شاہجہان پوی

MORE BYقمر شاہجہان پوی

    ازل سے تا بہ ابد حکمرانیاں اس کی

    زمیں سے تا بہ فلک دل نوازیاں اس کی

    ورائے عرش کہ زیرِ زمیں یہاں کہ وہاں

    ہیں شش جہات میں پھیلی نشانیاں اس کی

    بہشت اس کی ہے اور جنتی اسی کے ہیں

    ہر اک پھول اسی کا ہے تتلیاں اس کی

    ورائے ارض و سما ماورائے علم و خرد

    سمندروں کی تہوں میں ہیں مچھلیاں اس کی

    قصیدہ اس کا غزل اس کی نظم اس کی ہے

    امینِ شہرِ نگاراں رباعیاں اس کی

    جراحتوں کے کنول بھی وہی کھلاتا ہے

    بہت عزیز ہیں نامہربانیاں اس کی

    اسی کے نور سے بزمِ خیال روشن ہے

    قمر کی ضو میں ہیں جلوہ فشانیاں اس کی

    قمرؔ کی حوصلہ مندی کے سب ہی قائل ہیں

    کہ ہر محاذ پہ جاری ہیں کشتیاں اس کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے