یا نبی دیکھا یہ رتبہ آپ کی نعلین کا
یا نبی دیکھا یہ رتبہ آپ کی نعلین کا
عرش نے چوما ہے تلوا آپ کی نعلین کا
آپ کے تلووں کی نرمی قلب پر محسوس کی
میں نے جب بھی نقش دیکھا آپ کی نعلین کا
حشر میں جب لوگ چومیں آپ کی دستِ کرم
سب سے چھپ کر لوں میں بوسہ آپ کی نعلین کا
روزِ محشر سر پر سورج جب سوا نیزے پہ ہو
ایک نیزے پر ہو سایہ آپ کی نعلین کا
آپ کی خدمت کا مجھ کو کاش مل جاتا شرف
باندھا ہاتھوں سے تسمہ آپ کی نعلین کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.