اے ماہ کرم اے مہر عطا سلطان الہند غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
اے ماہ کرم اے مہر عطا سلطان الہند غریب نواز
یہ قتیل تمہارا تمہارا گدا سلطان الہند غریب نواز
تم نور نگاہ مصطفوی تم عکسِ جمالِ مرتضوی
تم جان شہید کرب و بلا سلطان الہند غریب نواز
ہاتھوں میں تمہارا دامن ہے نعلین ہے سر پر آنکھوں پر
اے نیر چشت اے جانِ وفا سلطان الہند غریب نواز
وہ رات ہے مجھ کو یاد شہا جب تم نے کہا تو میرا ہے
اور ساتھ مرے تھیں محمودا سلطان الہند غریب نواز
اب پانچ مہینے گذریں گے کس حال میں ہوں کیا تم سے کہوں
اے صاحب سر شہود و خفا سلطان الہند غریب نواز
چشتی و نظامی کہتے ہیں ارباب کرم اللہ رے شرف
کچھ پاس شہا اس نسبت کا سلطان الہند غریب نواز
فریاد قتیلؔ خستہ جگر پر ہاتھ اٹھا دو یا خواجہ
بیمار تمہارا پائے شفا سلطان الہند غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.