دیکھ اٹھا ہے جھوم کے اب یثرب سے سحاب اِلاّ اللہ
دیکھ اٹھا ہے جھوم کے اب یثرب سے سحاب اِلاّ اللہ
مستوں کو پلائی جائے گی بھر بھر کے شراب الا اللہ
محبوبِ خدا کے جلوؤں میں نظارہ وحدت کرلیں گے
ہر دل کی دھڑک یہ کہتی ہے اٹھ جائے نقاب الا اللہ
اے چاند مدینے کے ہم کو پھر پیاس بجھانی ہے دل کی
رحمت کی گھٹاؤں کو لے کر برسا دے شراب الا اللہ
محبوبِ خدا جب آئیں گے رحمت کی گھٹاؤں کو لے کر
ہم ان کی نظر سے اے قاتلؔ پی لیں گے شراب الا اللہ
- کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 253)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.