Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کرم کی نظر ہو اگر غوث اعظم

قاتل اجمیری

کرم کی نظر ہو اگر غوث اعظم

قاتل اجمیری

دلچسپ معلومات

منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

کرم کی نظر ہو اگر غوث اعظم

تو شاداں رہوں عمر بھر غوث اعظم

کوئی نیّرِ دین کہتا ہے تم کو

کوئی کہہ رہا ہے قمر غوث اعظم

مرے صبر اور ضبط کی انتہا ہے

ذرا جلد لیجئے خبر غوث اعظم

تمہاری عنایت کا بھوکا ہوں شاہا

یہ کاسہ مرا دیجے بھر غوث اعظم

مصیبت زدہ ہوں بلا میں پھنسا ہوں

بتاؤ کہ جاؤں کدھر غوث اعظم

ترے آستانہ پہ سر رکھ کے کہدوں

پھرے کون اب دربدر غوث اعظم

ستم ہے مصیبت کا مارا ہوا ہوں

نہیں ہے کوئی چارہ گر غوث اعظم

خود آکر مری حالتِ زار دیکھو

فلک بھی ہے بیداد پر غوث اعظم

مصیبت میں آفت میں غربت میں قاتلؔ

نہیں کوئی حامی مگر غوث اعظم

مأخذ :
  • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 265)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے