Sufinama

ضیائے راجپوتانہ ضیاؤالدین جے پوری

قاتل اجمیری

ضیائے راجپوتانہ ضیاؤالدین جے پوری

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت شاہ ضیاؤالدین (جے پور-راجستھان)

    ضیائے راجپوتانہ ضیاؤالدین جے پوری

    ملے اک جام مستانہ ضیاؤالدین جے پوری

    عجب ہے فیض کا عالم مٹائے سیکڑوں کے غم

    دکھایا لطفِ شاہانہ ضیاؤالدین جے پوری

    کسی مقصد سے آیا ہے کوئی امید لایا ہے

    یہ دیوانوں کا دیوانہ ضیاؤالدین جے پوری

    زمانے بھر کی سنتے ہو مری بھی غرض سن لیجئے

    ہے اک پُر درد افسانہ، ضیاؤالدین جے پوری

    مری مشکل نہیں مشکل نہ ہو آساں جو اس در پر

    یہ ہے دربارِ شاہانہ ضیاؤالدین جے پوری

    تمہارا آستاں ڈھونڈھا تمہارا آسرا پکڑا

    رہوں کب تک میں بیگانہ ضیاؤالدین جے پوری

    تو پھر کیا دیر ہے کیوں عرض پوری کی نہیں جاتی

    دکھا دو شانِ شاہانہ ضیاؤالدین جے پوری

    شکایت ہے نہ شکوہ ہے فقط عرض تمنا ہے

    ہے اک عرضِ غلامانہ، ضیاؤالدین جے پوری

    جو کوئی سن نہیں سکتا جو کوئی کہہ نہیں سکتا

    وہ ہے قاتل کا افسانہ ضیاؤالدین جے پوری

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 278)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے