زہے شانِ رفعت مآبِ محمد
زہے شانِ رفعت مآبِ محمد
کہ بعدِ خدا ہیں جنابِ محمد
وہ سردارِ کونین نورِ سراپا
ہے یٰسین و طہٰ خطابِ محمد
تری ہر ندا پر زہے حسنِ طاعت
ہے لبیک یارب جوابِ محمد
ہے نورالسمٰوات والارض شاہد
دو عالم میں ہے آب وتابِ محمد
محمد رسولوں میں ہیں سب سے اوّل
صحیفوں میں آخر کتابِ محمد
ہے جس طرح اللہ کی ذات یکتا
ہے بے مثل ذاتِ جنابِ محمد
اسی میں تو ہے حمد کا نور پنہاں
ہے میم محمد حجابِ محمد
کھلے صاف رازِ احد اور احمد
جو اٹھ جائے رخ سے نقابِ محمد
گری بدر میں دوشِ والا سے کملی
دعا میں تھا یہ اضطرابِ محمد
تھی پرواز جبرئیل یوں تابۂ سدرہ
کہ تھامے ہوئے تھے رکابِ محمد
وہ فخرِ رسالت وہ فخرِ نبوت
ہیں قاتلؔ کے آقا جنابِ محمد
- کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 255)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.