Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صورت کی طرف دیکھ شمائل کی طرف دیکھ

قاتل اجمیری

صورت کی طرف دیکھ شمائل کی طرف دیکھ

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    صورت کی طرف دیکھ شمائل کی طرف دیکھ

    عادت کی طرف دیکھ خصائل کی طرف دیکھ

    کیا مانگ رہا ہے ترے سائل کی طرف دیکھ

    تیور نہ بدل صورتِ مائل کی طرف دیکھ

    جان نذر کو لایا دلِ بسمل کی طرف دیکھ

    پوشیدہ نہیں تیرِ نظر تیری شرارت

    خود دیکھ لے زخموں سے جو ہوگئی حالت

    گو اچھی نہیں ہے ترے ناوک کی بدولت

    چھلنی ہے مگر پھر بھی ہے ممنونِ عنایت

    بے درد مرے درد بھرے دل کی طرف دیکھ

    کیا رنج وہاں پہنچے جہاں تیری نظر ہو

    محتاج تیرا غیر کا کیوں دست نگر ہو

    بے چینیوں کا چہرے پہ ظاہر نہ اثر ہو

    اے تیرِ نظر جلد ہی پیوست جگر ہو

    آساں نہیں ہوتی مری مشل کی طرف دیکھ

    زاہد تو بھٹکتا ہی رہا، راہِ بقا میں

    آیا ہی نہیں محفلِ مردانِ خدا میں

    پہنچا ہے مقدر سے کوئی بزمِ ہدیٰ میں

    کشتی ہے تری عمر کی امواجِ فنا میں

    کہتی ہے ہر ایک موج کہ ساحل کی طرف دیکھ

    دنیائے محبت کے اچھوتے ہیں خیالات

    مذہب ہے جدا اور زمانہ کی جدا بات

    دیوانہ نہ بن اور نہ پریشان ہو دن رات

    اس دل میں نظر آئے گی لیلائے کمالات

    ناقہ کی طرف دیکھ نہ محمل کی طرف دیکھ

    قشقہ کی ضرورت ہے نہ ہے حاجتِ صندل

    لازم ہے تجھے دہر میں ایک ذوقِ مکمل

    ماتھے کو درِ یار پہ رکھ کر نہ کہیں ٹل

    جس دیں پہ چلا ہے تو اسی دیں پہ چلاچل

    مقصد کی طرف دیکھ نہ منزل کی طرف دیکھ

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 292)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے