Sufinama

ہیں جہاں میں کعبۂ اہلِ صفا حضرت حسین

قاتل اجمیری

ہیں جہاں میں کعبۂ اہلِ صفا حضرت حسین

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    ہیں جہاں میں کعبۂ اہلِ صفا حضرت حسین

    قبلہ گاہ و قبلہ و قبلہ نما حضرت حسین

    آپ کا ابر ِکرم ابر ِسخا حضرت حسین

    رحمتیں ہی رحمتیں برسا گیا حضرت حسین

    مضطرب ہو کر کسی نے جب کہا حضرت حسین

    کھل گیا بابِ اجابت اس پہ یا حضرت حسین

    میری حسرت کے لیے میری تمنا کے لیے

    وادیٔ ایمن ہے روضہ آپ کا حضرت حسین

    آپ کا نقش کفِ پا ہے صراطِ مستقیم

    رہ گزر ہے آپ کی راہِ ہدیٰ حضرت حسین

    آپ کی الفت میں حاصل جب ہوئی مجھ کو فنا

    کی عطا حق نے مجھے شانِ بقا حضرت حسین

    یہ تصرف آپ کے ذکرِ فضیلت بار کا

    دیکھتا ہوں ہر طرف نو روضیا حضرت حسین

    کیا فروغِ مہروماہ جچتا نگاہوں میں مری

    دہر میں ہر سمت ہیں جلوہ نما حضرت حسین

    وقتِ خدمت کیوں نہ ہو قاتلؔ کو پاسِ احترام

    ہیں رضا الاولین اؤلیا حضرت حسین

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 263)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے