Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا غوث کسی مظلوم نے جب مشکل میں تمہارا نام لیا

قاتل اجمیری

یا غوث کسی مظلوم نے جب مشکل میں تمہارا نام لیا

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    یا غوث کسی مظلوم نے جب مشکل میں تمہارا نام لیا

    اس شانِ جلالت کے صدقے اُس گرتے ہوئے کو تھام لیا

    اے کشتۂ الفت صدر حمت جینے کا نہ تونے نام لیا

    عالم کو دکھائی شانِ بقا کیا ذوقِ فنا سے کام لیا

    تسنیم کے اور کوثر کےمزے دنیا میں وہ لوٹے بیٹھے ہیں

    اس میکدۂ جیلاں سے جن بادہ کشوں نے جام لیا

    وہ تم نے دکھائی شانِ عطا بخشے گئے سارے جرم وخطا

    محشر میں تمہاری الفت کا اللہ سے یہ انعام لیا

    ممنون ہیں اس کے جن وبشر، سب کہتے ہیں جس کو غوث کا در

    کونین میں ہم نے اے قاتلؔ سر چشمۂ فیضِ عام کیا

    جس کو بھی توجہ سے دیکھا، نظروں سے مسخّر اس کو کیا

    یہ کام تمہیں نے اے قاتلؔ بے خنجر وبے صمصام کیا

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 265)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے