شہنشاہِ تصوف آپ ہیں، سالارِ منزل ہیں
شہنشاہِ تصوف آپ ہیں، سالارِ منزل ہیں
دل و جاں سے تصدق ہیں، نثارِ پیر کامل ہیں
رموزِ عشق سے واقف شناسائے حقائق بھی
قلم سے آشکارا ہیں مضامینِ دقائق بھی
کتاب ’’سرِّ ہستی‘‘ اس طرح سے آپ نے لکھی
ہوئی تشریح کامل بالیقیں راز حقیقت کی
امینِ رازِ باطن، حاملِ کشف و کرامت بھی
امیرِ گنجِ معنیٰ صاحبِ فن عیارت بھی
کہوں کیا میں ؟ عیاں ہے آپ پر اسرار روحانی
لکھوں کیا میں ؟ نہاں ہے آپ میں انوار یزدانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.