تصدق بنام تصدق علی
وہ راہ حقیقت کے کامل ولی
توکل کے پیکر تصدق علی
تھے واقف بہ راز خفی و جلی
وہ ارشادِ اعظم دم گفتگو
کہ پھیلی ہے خوشبو بہر کو بہ کو
تصوف کے ماہر، وہ روشن ضمیر
وہ سنت کے پیرو عمل کے کبیر
یہ رتبہ ملا تھا بفضل خدا
یہ سچ ہے کہ تھا رنگ سب سے جدا
منور ہے سیوان کی ہر گلی
بہ فیض شہنشاہ امجد علی
یہ دربار امجدؔ سلامت رہے
مسرت کے ہوتے رہیں چہچہے
چراغ محبت بہر سو جلے
دعاؤں کی بھکچھا ہمیں بھی ملے
دواری پہ تیری کھڑا ہے خضرؔ
عنایت ہو حضرت کرم کی نظر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.