Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حبیبِ رحماں نبیٔ ذیشاں درود تم پر سلام تم پر

قاضی امراو علی جمالی

حبیبِ رحماں نبیٔ ذیشاں درود تم پر سلام تم پر

قاضی امراو علی جمالی

MORE BYقاضی امراو علی جمالی

    حبیبِ رحماں نبیٔ ذیشاں درود تم پر سلام تم پر

    عجم کے والی عرب کے سلطاں درود تم پر سلام تم پر

    حسابِ محشر کی شامتوں سے عذابِ دوزخ کی آفتوں سے

    تمہیں تو امت کے ہو نگہباں درود تم پر سلام تم پر

    کہیں ہو احمد کہیں محمد عجیب محمود نام پایا

    نہ کیوں ہم اس نام پر ہوں قرباں درود تم پر سلام تم پر

    تمہارا دشمن خدا کا دشمن تمہارا پیارا خدا کا پیارا

    تمہاری الفت ہے عینِ ایماں درود تم پر سلام تم پر

    کہوں گا سو بار میں یہی ہاں نہیں مسلماں نہیں مسلماں

    جو دل سے تم پر نہ لائے ایماں درود تم پر سلام تم پر

    اگر چہ حسن و جمال بے حد جہاں میں یوسف کو حق نے بخشا

    مگر ہو تم رشکِ ماہِ کنعاں درود تم پر سلام تم پر

    تمہارے روضہ کی سبز کیاری فضا ہے جس کی خدا کو پیاری

    نہ کیونکہ ہو رشک باغِ رضواں درود تم پر سلام تم پر

    غریقِ دریائے معصیت ہوں جو مصلحت جانیے وہ کیجیے

    پکڑ لیا ہے تمہارا داماں درود تم پر سلام تم پر

    میں گو نہیں ہوں وہاں کے لائق کسی طرح تو بلا ہی لیجے

    جو مجھ کو مشکل وہ تم کو آساں درود تم پر سلام تم پر

    تمہارے در کے سوائے اصلا نہیں جمالیؔ کی کچھ تمنا

    رہے یہ کب تک اسیرِ ہجراں درود تم پر سلام تم پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے