Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا خواجہ معین الملت و دیں، سلطان الہند غریب نواز

قاضی امراو علی جمالی

یا خواجہ معین الملت و دیں، سلطان الہند غریب نواز

قاضی امراو علی جمالی

MORE BYقاضی امراو علی جمالی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    یا خواجہ معین الملت و دیں، سلطان الہند غریب نواز

    ایوانِ چشت کے رکن رکیں، سلطان الہند غریب نواز

    تم حضرتِ حق کے پیارے ہو خواجہ عثماں کے دلارے ہو

    مقبولِ جنابِ رسول امیں، سلطان الہند غریب نواز

    جب سے کہ یہاں رکھا ہے قدم ہوئے شاہ و گدا تسلیم کو خم

    تم ہند کے مالکِ تاج و نگیں، سلطان الہند غریب نواز

    ہے قند و بنات سے شیریں تر عشاق کے حق میں آبِ خضر

    لنگر کا تمہارے آش جو بن، سلطان الہند غریب نواز

    ہے جھالر چشمۂ آبِ بقا، لنگر ہے مفرح ہوش فزا

    روضہ ہے کہ روضۂ خلد بریں، سلطان الہند غریب نواز

    اک آن میں کوہ کو کاہ کرے، اک دم میں گدا کو شاہ کرے

    ترے در کا گدائے خاک نشیں، سلطان الہند غریب نواز

    جو تیرے حضور میں آتے ہیں، سب اپنی مرادیں پاتے ہیں

    کیا لطف کے قابل میں ہی نہیں، سلطان الہند غریب نواز

    نیکوں کے سبب سے بدوں کو جہاں بخشے گا خدائے کون و مکاں

    وہاں مجھ کو نہ جانا بھول کہیں، سلطان الہند غریب نواز

    اسی غم میں جمالیؔ حیراں ہے، از بس ناشاد و پریشاں ہے

    کہ نہیں کچھ توشۂ روزِ پسیں، سلطان الہند غریب نواز

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے