Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قدوۂ اہلِ صفا ہو یا معین الدیں حسن

قاضی امراو علی جمالی

قدوۂ اہلِ صفا ہو یا معین الدیں حسن

قاضی امراو علی جمالی

MORE BYقاضی امراو علی جمالی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    قدوۂ اہلِ صفا ہو یا معین الدیں حسن

    پیشوائے اؤلیا ہو یا معین الدیں حسن

    محوِ ذاتِ کبریا ہو یا معین الدیں حسن

    وقفِ تسلیم و رضا ہو یا معین الدیں حسن

    کیوں نہ برسے نورِ رحمت رات دن درگاہ پر

    مطرح لطفِ خدا ہو یا معین الدیں حسن

    آپ کے صدقے سے صدہا کشتیاں ہوتی ہیں پار

    بیکسوں کے نا خدا ہو یا معین الدیں حسن

    حادثاتِ چرخ سے ہم بے خطر کیونکر نہ ہوں

    دافعِ رنج و بلا ہو یا معین الدیں حسن

    ہند میں رائج ہے سکہ آپ سے اسلام کا

    نورِ دیں شمعِ ہدیٰ ہو یا معین الدیں حسن

    قبلہ گاہِ ہفت کشور کیوں نہ ہو یہ آستاں

    چشمۂ لطف و عطا ہو یا معین الدیں حسن

    آستانہ آپ کا دار الشفائے خلق ہے

    ہر مرض کی تم دوا ہو یا معین الدیں حسن

    کیوں نہ لائے کھینچ کر جذبِ عنایت آپ کا

    کاہ میں تم کہربا ہو یا معین الدیں حسن

    روضۂ انور تجلی خیز پھر کیونکر نہ ہو

    سر بسر نورِ خدا ہو یا معین الدیں حسن

    ہوں بیاں کیونکر جمالیؔ سے مناقب آپ کے

    نورِ چشمِ مصطفیٰ ہو یا معین الدیں حسن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے