Font by Mehr Nastaliq Web

رخ کے انوار کو دیکھ کر مصطفیٰ

قدرت اللہ قادری

رخ کے انوار کو دیکھ کر مصطفیٰ

قدرت اللہ قادری

MORE BYقدرت اللہ قادری

    رخ کے انوار کو دیکھ کر مصطفیٰ

    صدقے ہوتے ہیں شمس و قمر مصطفیٰ

    رب نے یٰس طہٰ پکارا تمہیں

    سارے نبیوں میں ہے مفتخر مصطفیٰ

    جسم اطہر کا سایہ نہ تھا آپ کے

    کون ہوتا ہے ایسا بشر مصطفیٰ

    رب نے فرمایا لین سے عرش پر

    آیئے آئیے بے خطر مصطفیٰ

    اڑ کے قدموں میں آؤں مری ہے دعا

    دیجیے مجھ کو کچھ ایسے پر مصطفیٰ

    کیا اللہ نے ان پہ دوزخ حرام

    جس پہ ڈالیں کرم کی نظر مصطفیٰ

    خاک طیبہ کی آنکھوں پہ رکھ لوں گا میں

    جب مدینے کا ہوگا سفر مصطفیٰ

    بگڑی قسمت بھی میری سنور جائے گی

    ’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘

    لاج قادرؔ کی محشر میں رکھ لیجیے

    مجھ گنہگار پر ہو نظر مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے