Font by Mehr Nastaliq Web

جلوۂ نورِ خدا ہیں اور معشوقِ خدا

قطب الدین عابدؔ رفاعی

جلوۂ نورِ خدا ہیں اور معشوقِ خدا

قطب الدین عابدؔ رفاعی

MORE BYقطب الدین عابدؔ رفاعی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سید احمد کبیر رفاعی

    جلوۂ نورِ خدا ہیں اور معشوقِ خدا

    عاشق رب علا ہیں اور معشوقِ خدا

    نور چشمِ مصطفیٰ ہیں اور معشوق خدا

    لپذیر مرتضیٰ ہیں اور معشوقِ خدا

    قرۃِ عینِ بتول و راحتِ جانِ حسن

    نسلِ شاہ کربلا ہیں اور مشوقِ خدا

    سیدِ احمد رفاعی غوث اعظم بالیقین

    قطب اقطاب ہدیٰ ہیں اور معشوقِ خدا

    سرور کل اؤلیا غوثِ الرفاعی دستگیر

    پیشوائے پیشوا ہیں اور معشوقِ خدا

    مرشدِ اہلِ ولادت پیر پیرانِ جہاں

    مقتدائے مقتدا ہیں اور معشوقِ خدا

    دست بوسی سے ہوئے احمد کے احمد سربلند

    اس لیے شاہِ ہدیٰ ہیں اور معشوقِ خدا

    مرتضیٰ کی خاص ہیں دلبندے میر دستگیر

    مصطفیٰ کے دلربا ہیں اور معشوقِ خدا

    ہر مصیبت میں مدد ان کی ہے ہم پر کیوں کہ وہ

    حامیِ روزِ جزا ہیں اور معشوقِ خدا

    دستگیری آپ کو محشر میں میری ہے ضرور

    آپ میرے رہنما ہیں اور معشوقِ خدا

    خوف کیا محشر میں اے عابدؔ کہ بے شک شاہ و بن

    دستگیر دوسرا ہیں اور معشوقِ خدا

    مأخذ :
    • کتاب : حضرت سید احمد کبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے