مبارک ہو تمہیں مدینہ جانا
مبارک ہو تمہیں مدینہ جانا
برابر رہے یوں ہی آنا جانا
رسول خدا اشرف انبیا ہیں
یہ عرض میری مجھے بھی بلانا
تمہیں ناخدائے زمانہ ہو بے شک
میری کشتیٔ غم کو ساحل دکھانا
نہ کیوں جائیں زائر تیرے آستاں پر
کہ پاتے وہیں سے حق کا خزانہ
یہ قطبؔ حزیں پر بھی فیض اتم ہو
کہ با فیض ہوتا ہے تجھ سے زمانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.