جانشین غوث و خواجہ اور مخدومِ جہاں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت مختار اشرف اشرفی (کچھوچھہ)
جانشین غوث و خواجہ اور مخدومِ جہاں
ہورہا ہے جس کی فرقت میں زمانہ خونچکاں
ایسا مرشد جو نہیں رکھتا تھا ثانی دہر میں
علم و عرفان کا خزینہ زہد و تقویٰ کا نشاں
جتنی سرکاریں تھیں اس کے فیض سے تھیں فیضیاب
اور وہ تھا جملہ سرکاروں کا سرکارِ کلاں
بیکسی یہ قطبؔ کا عالم مرے ہمدم نہ پوچھ
چل بسا وہ جو قرارِ دل تھا اور تسکین جاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.