رات کی تیرگی سے نہ مایوس ہو روشنی کا ستارہ نظر آئے_گا
رات کی تیرگی سے نہ مایوس ہو روشنی کا ستارہ نظر آئے گا
جب محمدؐ سفینے کے ہیں نا خدا تو بھنور میں کنارا نظر آئے گا
میرے حامی ہیں وہ غوث اور خواجہ پیا ہیں مددگار میرے شہ انبیاء
یہ غلام ان سہاروں کے ہوتے ہوئے کس طرح بے سہارا نظر آئے گا
اے فرشتو وہ سلطان معراج ہیں تم جو دیکھو گے حیران ہو جاؤ گے
زلف تفسیر واللیل بن جائے گی چہرہ قرآن سارا نظر آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.