کیوں آکے رو رہا ہے محمد کے شہر میں
کیوں آکے رو رہا ہے محمد کے شہر میں
ہر درد کی دوا ہے محمد کے شہر میں
قدموں نے ان کے خاک کو کندن بنا دیا
مٹی بھی کیمیا ہے محمد کے شہر میں
صدقہ لٹا رہا ہے خدا ان کے نام کا
سونا نکل رہا ہے محمد کے شہر میں
سب تو جھکے ہیں خانۂ کعبہ کے سامنے
کعبہ جھکا ہوا ہے محمد کے شہر میں
اے موت آج بھی جا کہ گلے سے لگا مجھے
مرتا میں جانتا ہوں محمد کے شہر میں
اے رازؔ اگر چہ ہند میں موجود ہوں مگر
دل نعت پڑھ رہا ہے محمد کے شہر میں
- کتاب : Majmua-Naa't-o-Manqabat (Pg. 125)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.