Font by Mehr Nastaliq Web

آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے

راز الہ آبادی

آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے

راز الہ آبادی

MORE BYراز الہ آبادی

    آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے

    اتنے مانوس صیاد سے ہوگئے اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے

    اور کچھ دن یہ دستور میخانہ ہے تشنہ کامی کے یہ دن گزر جائیں گے

    میرے ساقی کو نظریں اٹھانے تو دو جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے

    اے نسیم سحر تجھ کو ان کی قسم ان سے جا کر نہ کہنا مرا حالِ غم

    اپنے مٹنے کا غم تو نہیں ہے مگر ڈر یہ ہے ان کے گیسو بکھر جائیں گے

    اشک غم لےکے آخر کہاں جائیں ہم آنسوؤں کی یہاں کوئی قیمت نہیں

    آپ ہی اپنا دامن بڑھا دیجیے ورنہ موتی زمیں پر بکھر جائیں گے

    کالے کالے و ہ گیسو شکن در شکن وہ تبسم کا عالم چمن در چمن

    کھینچ لی ان کی تصویر دل نے مرے اب وہ دامن بچا کر کدھر جائیں گے

    اور کچھ دن فریب بہاراں رہے یہ نہ کہیے چمن میں خزاں آگئی

    رنگ معصوم کلیوں کا اڑ جائے گا اور پھولوں کے چہرے اتر جائیں گے

    جانے کس کی طرف سے یہ پیغام نو اہل گلشن کو باد صبا دے گئی

    جس قدر غنچہ و گل سے کھیلو گے تم راستے اور کانٹوں سے بھر جائیں گے

    اور اتنا کرم مالک دوجہاں ان کی قسمت کا غم بھی مجھے بخش دے

    آج برباد کرکے مری زندگی کل یہ طوفان غم ان کے گھر جائیں گے

    موت آواز دیتی ہے شاید انہیں جانے والے ہیں دنیا سے اہلِ وفا

    رازؔ ایسے میں کوئی غزل چھیڑ دو قافلے زندگی کے ٹھہر جائیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے