اللہ کا گھر خلد کا نقشہ نہیں دیکھا
اللہ کا گھر خلد کا نقشہ نہیں دیکھا
کچھ بھی نہیں دیکھا جو مدینہ نہیں دیکھا
امت کے لیے اپنے نواسوں کو لٹا دے
ایسا تو جہاں میں کوئی داتا نہیں دیکھا
اے موت مری موت ابھی اور ٹھہر جا
میں نے ابھی سرکار کا روضہ نہیں دیکھا
رضواں تری جنت میں مرا جی نہیں لگتا
میں نے تو یہاں گنبد خضریٰ نہیں دیکھا
جبریل امیں سنتے ہیں یوں ذکر مدینہ
جیسے کبھی آنکھوں سے مدینہ نہیں دیکھا
ہر وقت نگاہوں میں خیالوں میں رہے وہ
میں نے کبھی اپنے کو اکیلا نہیں دیکھا
اے رازؔ مٹے کیسے مرے دل کا اندھیرا
وہ نور کا بہتا ہوا دریا نہیں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.