Font by Mehr Nastaliq Web

ٹوٹے ہوئے دلوں کا سہارا حسین ہے

راز الہ آبادی

ٹوٹے ہوئے دلوں کا سہارا حسین ہے

راز الہ آبادی

MORE BYراز الہ آبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    ٹوٹے ہوئے دلوں کا سہارا حسین ہے

    ڈوبے نہ جو فلک پہ وہ تارا حسین ہے

    اہل خرد سمجھ نہ سکے کیا حسین ہے

    نانا کے جسم پاک کا سایہ حسین ہے

    ایمان اور کفر میں نسبت نہیں کوئی

    دنیا ہے رات اور سویرا حسین ہے

    ہو کر شہید زندگی جاوداں ملی

    زندہ تھا اور آج بھی زندہ حسین ہے

    جنت کا پھول سید کونین کے لیے

    اور فاطمہ کی آنکھ کا تارا حسین ہے

    یہ بھی تمہیں خیال نہ آیا یزید یو!

    سرکار دو جہاں کا نواسہ حسین ہے

    بزم رسول پاک میں دیکھا ہے رازؔ نے

    سرکار ہیں چراغ اجالا حسین ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے